ابنا:ضلع عمر کورٹ کے علاقے کونری کے نزدیک گاوں ددرو میں علم حضرت غازی عباس علمدار کی انور اور موسی نامی شرپسندوں نے بے حرمتی کی شیعہ علماء کونسل کے صدر راجہ اسد نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کے انور اور موسی نامی شرپسندوں نے علم حضرت عباس غازی عباس علمدار کی بے حرمتی کی ہے، پولیس حکام کو بار بار بتانے کے باوجود بھی انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر رہی، شیعہ علماء کونسل کے صدر راجہ اسد کا کہنا تھا کے 6 گھنٹے احتجاج کرنے کے باوجود بھی علم حضرت غازی عباس علمدار کی بے حرمتی کرنے والے انور اور موسی کے خلاف ایف آئی آر تک نہیں کاٹی گئی.
...........
/169